پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5988 ہوگئی
15 اپریل 2020 (13:33) 2020-04-15

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران 272 نئے کیس رپورٹ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5988 ہوگئی۔ مہلک وائرس سے مزید 11 مریض جاں بحق ہو گئے، اموات کی تعداد 107 تک جاپہنچی، 1446 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں مریضوں کی تعداد 2945 ہے، سندھ 1518، بلوچستان میں 240 ، گلگت بلتستان 234، اسلام آباد 140 اور آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں 65 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 865 ہوگئی ہے، مزید 3 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ، مرنے والے افراد کی تعداد 38 ہوگئی۔ صوبے میں اب تک 178 افراد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے

نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سی یو میں کام کرنے والی نرس کے بعد ان کے دو بھائیوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ نشتر ہسپتال میں اب تک 26 ڈاکٹرز، 3 نرسز اور 12 پیرامیڈیکس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔


ای پیپر