ملک کے بیشتر علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا: محکمہ موسمیات
15 اپریل 2020 (12:28) 2020-04-15

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور اٹک سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا، سندھ میں گرمی بڑھ گئی، شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 43، مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر