بِل گیٹس کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا
15 اپریل 2020 (12:13) 2020-04-15

نیویارک: مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بل گیٹس نے ٹویٹ کیا کہ عالمی وبا کے دوران ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روکنا خطرناک ہوگا۔

ڈبلیو ایچ او کی وجہ سے ہی کرونا کی رفتار میں کمی آرہی ہے اگر اس کے کام میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو کوئی اور تنظیم حالات کو کنٹرول نہیں کرسکے گی، ان حالات میں دنیا کو ڈبلیو ایچ او کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کے فنڈز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


ای پیپر