امریکی سائنسی ماہرین نے کورونا کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 اپریل 2020 (11:56) 2020-04-15

نیویارک: امریکی سائنسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں ہوتی تو امریکا کو 2022 تک سماجی فاصلوں پر پابندی رکھنا پڑسکتی ہے، وائرس ختم ہونے کے باوجود بھی احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا، کیونکہ پابندیاں اٹھانے کی صورت میں مرض پھر سے زور پکڑ سکتا ہے، بہتر ہوگا کہ حفاظتی انتظامات برقرار رکھے جائیں۔

کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں گزشتہ روز کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ اب بڑھ کر 6 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اس حساب سے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کیے جانے والے کورونا کے کیسز تقریباَ 27 ہزار بنتے ہیں۔


ای پیپر