علماء کرام نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا
15 اپریل 2020 (10:07) 2020-04-15

کراچی: رمضان المبارک کے دوران مساجد میں باجماعت نماز کو ممکن بنایا جائے، علماء نے مطالبہ کر دیا۔

کراچی پریس کلب میں تنظیمات مدارس کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تنظیم المدارس نے اپنے تحفظات کے نکات پر 12 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی کی سفارشات حکام کو پیش کی جائیں گی۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا مساجد پر لاک ڈاون کا اطلاق نہیں ہونا چاہئے، نماز جمعہ، نماز تراویح کا اہتمام کی اجازت دی جائے۔ پروفیسر ساجد میر نے رمضان المبارک کے دوران نماز تراویج اور اعتکاف ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران مساجد میں اجتماعات سے متعلق علماء سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلے کیا جائے گا۔


ای پیپر