بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریز کرتی ہوں: زارا شیخ
15 اپریل 2019 (21:53) 2019-04-15

لاہور : پاکستان فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ شہرت کیلئے سکینڈل بنانا گوارہ نہیں‘ اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ، مجھے جب تک اسکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیں آتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے ۔میں بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریز کرتی ہوں جن کو شہرت کی طلب ہو وہ تو اپنے سکینڈل بنا کر حاصل کر لیتی ہیں مگر مجھے ایسی کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے ۔


ای پیپر