بھارتی وزیر اعظم مودی کی ہرزہ سرائی جاری
15 اپریل 2019 (20:30) 2019-04-15

نئی دہلی :پاکستان سے ایک بار پھر ہزیمت اٹھانے کے باوجود بھار تی وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان بند ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور وہ مسلسل اپنی عوام سے جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں اب ان کا یہ کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کی طرف سے جوہری دھمکیوں کو غیر اہم کر دیا ہے۔

ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم   بھارت نے پاکستان کی جانب سے جوہری دھمکیوں کو غیر اہم کر دیا ہے۔  پاکستانی سرزمین پر بھارتی حملے سے جوہری تصادم کے خطرے کی باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے مہینے میں بھارتی طیاروں کے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر حملہ کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے دونوں ممالک کے مابین جوہری تصادم کے خطرے کی باتیں غلط تھیں۔ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی بھارتی آئین کی شق نمبر 370 کے خاتمے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے رہنماوں کی جانب سے بی جے پی کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں ملکی سلامتی کے موضوع کو بنیادی نکتہ بنا رکھا ہے۔ 


ای پیپر