ایران میں سکارف اتارنے والی وداع مواحد کی سزا معاف
15 اپریل 2019 (20:09) 2019-04-15

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے اعلان کیا ہے وہ عوامی مقام پر سکارف اتارنے والی وداع مواحد کو دی جانیوالی ایک سالہ سزا کو معاف کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں وداع مواحد کو ایک سال کی سزائے قید سنا دی گئی تھی ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک عوامی جگہ پر اپنے سر سے ہیڈ اسکارف اتار دیا تھا۔ بتیس سالہ وداع مواحد نے دو سال قبل ملک میں خواتین کے لیے لازمی طور پر ہیڈ اسکارف پہننے کے قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک عوامی جگہ پر اپنا ہیڈ اسکارف اتار دیا تھا، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایرانی عدالت کی طرف سے وداع مواحد کو ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد اب اطلاعات آئی ہیں کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے وداع مواحد کو سنائی گئی سزا معاف کر دی ہے۔ یاد رہے کہ  ایران میں تمام بالغ خواتین اور نو سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کے لیے اپنے گھروں سے باہر سروں پر ہیڈ اسکارف پہننا لازمی ہے۔


ای پیپر