بھارت کا کروز میزائل کے تجربے کا دعویٰ
15 اپریل 2019 (19:37) 2019-04-15

نئی دہلی: بھارت نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اس نے  ہزار کلومیٹر تک مارکرنے والےآواز سے کم رفتارکروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ   ’’نربھے‘‘ نامی میزائل کا تجربہ مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ میں کیا گیا، یہ میزائل بنگلور میں قائم ایروناٹیکل ڈیویلپمنٹ اسٹبلشمنٹ لیبارٹری نے تیار کیا تھا جو بھارتی دفاعی تحقیقی ادارہ ہے۔

،بھارتی میڈیا کے مطابق نربھے میزائل طویل فاصلے تک ہر موسم اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،جسے ملٹیپل پلیٹ فارموں سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔یہ میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتا ہے۔


ای پیپر