Image Source : Twitter

آئی جی پنجاب امجد سلیمی فارغ ،نئے آئی جی پنجاب کا اعلان ہو گیا
15 اپریل 2019 (19:24) 2019-04-15

اسلام آباد :حکومت کی جانب سے ایک دفعہ پھر آئی جی پنجاب کو تبدیل کر دیا گیا ، آئی جی پنجاب امجد سلیمی کی جگہ عارف نواز خان کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز خان اس سے قبل بطور سیکرٹری نارکوٹکس کنڑول ڈویژن کام کر رہے تھے ، آئی جی پنجاب عارف نواز خان گریڈ 22کے افسر ہیں ۔

امجد سلیمی کو اکتوبر 2018 میں آئی جی پنجاب تعینات کیاگیا تھا، اس سے قبل وہ آئی جی سندھ بھی رہ چکے ہیں۔ امجد سلیمی سے قبل آئی جی پنجاب طاہر نواز خان کو بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔


ای پیپر