Image Source : INP

آرمی چیف سے اردن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
15 اپریل 2019 (18:25) 2019-04-15

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف اسٹاف میجر جنر ل نصر ال اٹھمنیح کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو نو ں برادر مما لک کے ما بین دفاعی امور اور انسداد دہشت گر دی میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔


ای پیپر