Image Source : Facebook

رمضان سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان,جانئے مکمل تفصیل
15 اپریل 2019 (18:21) 2019-04-15

فیصل آباد:مہنگا ئی کا نیا طوفان برائلر گوشت 290روپے کلو سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور, غریبوں کی سبزی آلو 40رو پے کلو میں فرو خت.

تفصیل کے مطا بق پٹرو لیم مصنوعات تیل گیس اور پا نی مہنگا ہو نے کے بعد مہنگا ئی کا نیا طوفان عوام پر سونا می پر چڑھ دوڑا،  برا ئلرمرغی کا گوشت 40روپے اضا فے کے ساتھ 290روپے کلو فروخت ہوا سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی غریب آدمی کی سبزی آلو بھی 40روپے کلو فروخت ہو نے لگا متعدد علاقوں گا ہکوں اور سبزی فروشوں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ۔

ذرائع کے مطا بق مختلف سبزیوں کے ریٹ مصنوعی بحران پیدا کر کے مار کیٹ کمیٹی کے ساتھ ملی بھگت کے ساتھ بڑھا ئے گئے تا کہ مڈل مین کو فا ئدہ پہنچے ضلعی انتظا میہ نے مکمل طور پر چپ سادھ کر عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔


ای پیپر