پی ٹی آئی حکومت وزارتوں میں تبدیلی نہیں کر رہی : فواد چوہدری
15 اپریل 2019 (17:21) 2019-04-15

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری اور ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیراعظم عمران خان کابینہ کی کارکردگی کا ہر اجلاس میں جائزہ لیتے ہیں، وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں ،میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیراعظم عمران خان کابینہ کی کارکردگی کا ہر اجلاس میں جائزہ لیتے ہیں، وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں ۔

وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ حکومتی وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوء صداقت نہیں ، وزرا کی تبدیلی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں ۔


ای پیپر