فوٹو بشکریہ فیس بک

چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹیوں کی نیب طلبی کے نوٹسز منسوخ کر دیئے
15 اپریل 2019 (16:27) 2019-04-15

لاہور: شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو نیب طلبی کے نوٹس منسوخ کر دیے گئے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے شریف فیملی کی خواتین کو سوالنامہ بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نیب لاہور کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے بعد چیئرمین نیب نے طلبی کے نوٹسز منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق شریف خاندان کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی چیئرمین نیب خود کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کو شریف فیملی کے کیسز کے حوالہ سے بریفنگ دی۔


ای پیپر