فوٹو بشکریہ فیس بک

دل کا مرض نواز شریف کی زندگی کیلئے خطرہ ہے: ڈاکٹر عدنان
15 اپریل 2019 (15:51) 2019-04-15

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں چھٹی بار طبی معائنہ، کراچی سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم کا ایک گھنٹے تک چیک اپ کیا۔

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار، بولے نواز شریف کو کئی امراض لاحق ہیں، دل کا مرض ان کی زندگی کیلئے خطرہ ہے۔

نواز شریف کی انجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کی جا سکتی، جب ضرورت محسوس ہوئی انہیں ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔


ای پیپر