فوٹو بشکریہ لاہور جو ایک شہر تھا فیس بک

ملک کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
15 اپریل 2019 (10:22) 2019-04-15

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں اکثر مقامات پر جبکہ پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

ملک میں بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد سمیت پنجاب میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور کئی علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب سمیت اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، شہید بینظرآباد، سکھر، لاڑکانہ، بدین اور میر پورخاص ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب میں ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان اور صادق آباد میں شدید ژالہ باری ہوئی۔

بلوچستان کے علاقہ جیونی میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، ژوب14، تربت 08، کوئٹہ 06 اور قلات میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔


ای پیپر