زیادتی کے مجرموں کیلئے خطرناک سز ا دینے کا فیصلہ ،عمران خان خود میدان میں آگئے
14 ستمبر 2020 (19:16) 2020-09-14

اسلام آباد : وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کے لیے قانون کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں نامرد بنانے کے لیے قانون کی منظوری دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قانون کی منظوری دئیے جانے کے بعد وفاقی وزیر فیصل واڈا نے بل کے ڈرافٹ پر کام شروع کر دیا۔

فیصل واوڈا فیصل واوڈ ڈرافٹ کو مکمل کرنے کے بعد بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیں گے۔اس حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انسانی قانون کے چیمپئن نہ آئے تو پھانسی کا بل منظور کریں گے۔

زیادتی کے مجرموں کوپھانسی دینے کے لیے بھی بل لائیں گے۔پھانسی کا بل منظور نہ ہوا تو نامرد بنانے کا فیصلہ منظور کروائیں گے۔حکومت نے بل کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔


ای پیپر