خاتون کا شوہر کی دوسری شادی پر جشن
14 ستمبر 2020 (19:06) 2020-09-14

مدینہ منورہ :سعودی خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر اپنے بچوں کے ساتھ جشن منانے کی ویڈیو شیئر کر کے ٹوئٹر صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ ام عمر نے کہا ہے کہ شوہر کی دوسری شادی پر وہ نہ صرف خوش ہیں بلکہ پوری طرح سے راضی بھی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ام عمر نے کہا ہے کہ ’میں مدینہ منورہ رہتی ہوں جبکہ میرا شوہر ملازمت کی وجہ سے دوسرے شہر میں ہے۔ ’وہ اپنی ملازمت چھوڑ کے نہیں آسکتے جبکہ میں مدینہ منورہ چھوڑ کے وہاں نہیں جاسکتی، ہمیں اس حال میں 6 سال ہوگئے ہیں۔گزشتہ چار سال سے میں ذہنی طور پر خود کو شوہر کی دوسری شادی کے لیے تیار کر رہی تھی۔

ام عمر نے کہا ہے کہ ’ شوہر کی شادی کے دن میں نے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ جشن منایا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی اپنے باپ کی خوشی پر خوش ہوں۔ شوہر کی دوسری شادی پر انہیں کیا تحفہ دیا ہے۔میں نے شوہر کو اصلی اور خالص شہد تحفے میں دیا تاکہ ہماری آنے والی زندگی شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہے


ای پیپر