انجلینا جولی کا مسلمان لڑکوں کیلئے
14 ستمبر 2020 (18:08) 2020-09-14

نیو یارک :ہالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ انجلینا جولی نے خیرسگالی کے جذبے کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے مسلمان لڑکوں کی مدد کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر نے یمن کے مسلمانوں کے لیے چندہ جمع کرنے والے بچوں کو غیر متوقع تحفہ دیا، برطانیہ میں بسنے والے یہ مسلمان بچے دراصل لیمو پانی کا اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔ یہ بچے یمن میں جاری انسانی بحران سے نبردآزما لوگوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتے ہیں،تاہم ان بچوں کو اداکارہ انجلینا جولی نے کچھ نامعلوم رقم چھ سالہ ایان موسیٰ اور میکائل ایشا کو بھیجی۔

ان دونوں بچوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔


ای پیپر