وقاریونس کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر 
14 ستمبر 2020 (17:12) 2020-09-14

سڈنی :قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق اسٹار فاسٹ بولر وقار یونس کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

وقار یونس فیملی سے ملے بغیر ہی سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، ان کی کل شب تک لاہور واپسی متوقع ہے،سابق فاسٹ بولر کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ والد کی حالت کی تشویشناک ہونے کی خبر ملتے ہی ہوٹل میں قرنطینہ میں موجود وقار یونس واپس پاکستان چلے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقار یونس سے ہماری ملاقات نہیں ہوسکی، یہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت ہے، جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا روپڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کرسکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔


ای پیپر