سرحدوں پر شکست ،بھارتی میڈیا کارٹونز میں چین سے بدلہ لے کر خوش
14 ستمبر 2020 (16:50) 2020-09-14

ممبئی :بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک کارٹونک ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں وہ اسلحے سے لیس ہیں اور چین کی بنائی گئی سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا اِن کاؤنٹر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

چین کے سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کی بنائی ہوئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر چینی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، چینی میڈیا پر نریندرا مودی کی 2 منٹ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اسلحے سے لیس کسی مِشن پر موجود اہلکار کی طرح نظر آ رہے ہیں اور اپنے سامنے آنے والے ہر نہتے ( چینی سوشل میڈیا ایپ) کارٹونک کردار پر فائرنگ کر کے قتل کیے جا رہے ہیں ۔

چینی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مودی کی اس ویڈیو کو دہشت گردی پھیلانے اور نفرت انگیز جذبات اُبھارنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔


ای پیپر