موٹروے خاتون زیادتی کیس، گرفتار ملزم نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا،انتہائی اہم انکشاف
14 ستمبر 2020 (16:41) 2020-09-14

لاہور :  موٹروے خاتون زیادتی کیس کے گرفتار ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم شفقت کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا، ملزم شفقت کو وقارالحسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے نامزد ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر 23سالہ ملزم شفقت کو گزشتہ رات دیپالپور سے گرفتار کیا تھا،شفقت کا تعلق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے۔ ملزم شفقت کا ڈین این اے بھی میچ کرگیا ہے۔ پولیس تحقیقات کے دوران شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے وقار الحسن کی سالے عباس نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔ عباس کے زیراستعمال وقار الحسن کی سم چل رہی تھی۔

وقار الحسن کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی قلعہ ستار شاہ میں موٹر سائیکل مرمت کی دکان ہے، وقار کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں،حکومت سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ   موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے ملزم وقارالحسن کی شناخت سے انکار کردیا ۔

 میڈیا ذرائع کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون کو ملزم وقارالحسن کی فوٹیج واٹس ایپ کے ذریعے بھجوائی گئی تاہم خاتون نے ملزم کی شناخت سے انکار کردیا اور کہا کہ وقارالحسن واقعے میں ملوث نہیں تھا۔


ای پیپر