خاتون صحافی نے موبائل چھیننے والے چور کی درگت بنا دی
14 ستمبر 2020 (15:29) 2020-09-14

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون صحافی نے موبائل فون چھیننے والے ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق یہ خاتون انڈین ٹی وی دور درشن میں کام کرتی ہیں اور وہ ٹو رکشہ میں بیٹھ کر اپنے دفتر جا رہی تھیں۔موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوئوں نے ان کا موبائل فون چھینا اور بھاگنے کی کوشش کی۔

تاہم خاتون نے رکشے پر ان کا پیچھا کیا اور ایک پولیس بیریئر کے قریب دونوں چور اپنے موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے۔اس خاتون اور رکشہ ڈرائیور نے انہیں قریب ہی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہکاروں کے حوالے کر دیا۔


ای پیپر