حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ کو بھی کورونا
14 ستمبر 2020 (14:51) 2020-09-14

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔  

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز تمام اہل خانہ نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی۔

 ہفتہ، اتوار کی درمیانی شب حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے  بعد احتیاطی طور پر رابعہ حمزہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا، اب حمزہ شہباز خاندان کے سارے افراد کے کورونا سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔


ای پیپر