file photo

موٹر وے زیادتی کیس ، ملزم عباس نے گرفتاری دیدی
14 ستمبر 2020 (12:46) 2020-09-14

لاہور: موٹر وے زیادتی کیس ، سامنے آنے والے نئے ملزم عباس نے گرفتاری دیدی۔

وقار الحسن کے بیان کے مطابق عباس مرکزی ملزم عابد کیساتھ ملکر وارداتیں کرتا ہے۔ عباس ملزم وقار کے نام پر سم استعمال کر رہا تھا۔ جبکہ ملزم عباس نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زیادتی کیس میں ملزم وقار الحسن ماڈل ٹاؤن سی آئی اے پیش ہوا، تاہم اس نے جرم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون زیادتی کیس میں وقار الحسن ماڈل ٹاون سی آئی اے پیش ہوا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

وضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں ایک ملزم کی شناخت عابد علی جبکہ دوسرے ملزم کی وقارالحسن شاہ کے نام سے ہوئی جو کہ چھانگا مانگا کا رہائشی ہے ، اس سے پہلے شناخت ہونے والا ملزم عابد علی اور دوسرا ملزم وقارالحسن شاہ دونوں دوست ہیں جو اکٹھے رہتے ہیں۔


ای پیپر