file photo

ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج کی ٹانگ توڑ دی
14 ستمبر 2020 (12:24) 2020-09-14

اسلام آباد :اقتدار کا نشہ، تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر پر حملہ کرکے ان کی ٹانگ توڑ دی، تھپڑ بھی مارے، جھگڑا پٹرول پمپ پر گاڑیوں کی کراسنگ کے معاملے پر ہوا، ایم پی اے عابدہ راجہ بھی شوہر چوہدری خرم کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوہدری خرم کو جج پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،زخمی جج پولی کلینک منتقل، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اقتدار کے نشے میں چور تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ نے شاہراہ دستور پر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں حکومتی ایم پی اے کے شوہر چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیرملک پر حملہ کردیا جھگڑا پیٹرول پمپ پر گاڑیوں کی کراسنگ کے معاملے پر ہوا گاڑی نمبر کے اے 004 کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم گاڑی سے نکل کر گاڑی نمبر اےاو بی 992میں موجود ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر پر ٹوٹ پڑے انہیں تھپڑ مارے اور تشدد کر کے ان کی ٹانگ بھی توڑ دی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فریقین کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا جہاں سے بعض جوڈیشل افسر کو میڈیکل کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس حکام کے مطابق جوڈیشل افسر نے ذاتی دفاع کے لیے عابدہ راجہ کے شوہر کے پاوں پر فائر کیے واقعہ کے بعد فریقین کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا.

ایڈیشنل سیشن جج کا پولی کلینک سے میڈیکل کروا لیا گیا ہے صحافی کے سوال کے جواب میں جج جہانگیر ملک نے کہا کہ میں پیٹرول پمپ سے گاڑی میں تیل بھروا رہا تھا دوسرے فریق کو کوئی غلط فہمی ہوئی اور انہوں نےآتے ہی مجھے مارنا شروع کر دیا دوسری جانب حکومتی ایم پی اے عابدہ راجہ نے تھانہ سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گاڑی پٹرول پمپ پر کھڑی تھی کہ کسی نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کرنے والے والے شخص کوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں.


ای پیپر