file photo

عالمی امن کو دراصل سب سے بڑا خطرہ امریکا سے ہی ہے: چین
14 ستمبر 2020 (10:24) 2020-09-14

بیجنگ: چینی وزارت دفاع نے ملکی فوج کے عزائم کے بارے میں ایک متنازعہ امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کو دراصل سب سے بڑا خطرہ امریکا سے ہی ہے۔

چینی وزارت برائے قومی دفاع نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی سالانہ کانگریشنل رپورٹ میں چینی فوجی پالیسیوں کو مسخ کر کے پیش کیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے فوجوں کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

یکم ستمبر کو جاری کردہ اس امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ چینی فوج کی 'ماڈرنائزیشن‘ کو نظر انداز کیا گیا تو امریکی قومی مفادات کو شدید نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہو گا۔


ای پیپر