اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن سے متعلق اہم خبر
14 ستمبر 2019 (22:59) 2019-09-14

واشنگٹن:امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کے سرکر دہ رہنما حمزہ بن لادن کو بھی مارنے کا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو امریکی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حمزہ بن لادن القاعدہ کا ایک بڑا لیڈر تھا ،وہ مختلف دہشتگرد گرہوں کیساتھ رابطے میں تھا ،القاعدہ کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کا ایک بڑا لیڈر تھا جو مارا گیا ہے۔


ای پیپر