عثمان بزدار اور وفاق میں بڑی تبدیلی سے متعلق شیخ رشید کی اہم پیشگوئی
14 ستمبر 2019 (22:23) 2019-09-14

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی تبدیلی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے دوٹوک الفاظ میں بتا دیا کہ بزدار کہیں نہیں  جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد لاک ڈاﺅن کی خبریں صرف خبریں ہی ہیں وہ انہیں اسلام آباد آتے نہیں دیکھ رہے ، عثمان بزدار کیساتھ عمران خان پہلے دن سے کھڑے ہیں اس لیے پنجاب میں کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آ رہی البتہ وفاقی کابینہ میں اگلے ماہ تبدیلی دیکھ رہاہوں ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ زرداری کے لوگوں نے پیسے دینے شروع کر دئیے ہیں شہباز شریف بھی متحرک ہیں ،پچھلے 2ماہ سے نہیں سنا کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے اور انہوں نے باہر جا نا ہے ،موسم کیساتھ سیاست بھی بدل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی 27 ستمبر کو ایک ہی روز جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو چین اور ترکی سمیت دیگر دوست ملکوں کی حمایت حاصل ہے، بھارت نے حملہ کیا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔


ای پیپر