گرمی کے ستائے عوا م کو محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی
14 ستمبر 2019 (20:23) 2019-09-14

اسلام آباد: گرمی کے ستائے عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر