سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کے سر قلم ہوئے
14 ستمبر 2019 (15:47) 2019-09-14

ریاض: پاکستان کے اتحادی ملک سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کے سرقلم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ان کی جیلوں میں موجود غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد بھی پاکستانیوں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے مطابق دنیا بھر میں کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جبکہ 7 ہزار کے قریب صرف عرب ممالک میں قید ہیں۔ سعودی عرب میں تین ہزار چار سو پاکستانی قید ہیں، جن میں سے اس سال اب تک ایک خاتون سمیت چھبیس افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی ڈائریکٹر سارہ بلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا گیا بلکہ ان میں سے کچھ افراد کو سزائے موت سنا کر اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر