ایل او سی پر بھارتی جارحیت :پاک فوج کے حوالدار شہید
14 ستمبر 2019 (12:12) 2019-09-14

راولپنڈی: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا۔ ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔


ای پیپر