Source : Yahoo

وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ,اہم فیصلے
14 ستمبر 2018 (23:32) 2018-09-14

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جمعہ کو ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا جس میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت ،اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سکیورٹی امور اور وزیر اعظم کے متوقع دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

خطے میں قیام امن کے لئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ،اجلاس میں افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور بھی زیر غور آئے ۔


ای پیپر