نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قوم کے نام ویڈیو پیغام
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
14 ستمبر 2018 (21:46) 2018-09-14

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت پانی کی قلت سے دوچار ہے ‘آبی ذخائر ناگزیر ہیں‘مستقبل میں یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کرجائےگا۔

جمعہ کوپانی کی کمی سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کاتعلق گلوبل وارمنگ سے بھی ہے ‘تاہم جس طرح پاکستان میں پانی کا استعمال کیا جاتا ہے وہ طریقہ درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید طریقوں سے پانی کا استعمال کی جائے تو پانی بچ سکتا ہے جبکہ انہوں نے شہروں میں رہنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ڈیم فنڈز کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس فنڈ میں پیسے جمع کروانے پر توجہ دیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ زندہ قومیں اس طرح کے کام اپنی ذمہ داری سمجھ کر کرتی ہیں، حکومت ساتھ ضرور دے گی لیکن عوام اس کام کو پائے تکمیل تک پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے طریقے وضع کرےگی کہ زراعت میں پانی ضائع نہ ہو،شہروں میں بھی پانی کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے،پانی کو بچانے کے لیے ہر طریقہ بروئے کار لائیں،تاکہ ملک میں کبھی بھی پانی کی قلت نہ ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ زندہ قومیں اس طرح کے کام اپنی ذمہ داری سمجھ کر کرتی ہیں، حکومت ساتھ ضرور دے گی لیکن عوام اس کام کو پائے تکمیل تک پہنچا سکتی ہے،ذرعی شعبے میں جدید طریقوں سے پانی کا استعمال کی جائے تو پانی بچ سکتا ہے ۔


ای پیپر