Source : Yahoo

پی ٹی وی کرپشن کیس‘ ڈاکٹرشاہد مسعودکی درخواست ضمانت مسترد
14 ستمبر 2018 (19:47) 2018-09-14

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی اسپیشل سنٹرل جج ارم نیازی نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل خاور شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کی درخواستِ ضمانت خارج کردی گئی، فاضل جج نے کہا ملزم کو ذاتی طور پرعدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

عدالت نے ڈاکٹرشاہد مسعود کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا اور سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔اس سے قبل یکم جون کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب کے قاتل سے متعلق دعوں کی سماعت متعلق کا فیصلہ سناتے ہوئے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پر 3 ماہ کے لیے ٹی وی پروگرام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ان سے تحریری معافی نامہ بھی طلب کیا تھا۔قصور کی ننھی زینب قتل کیس میں اینکر شاہد مسعود کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ زینب قتل کیس کے ملزم عمران 37 بینک اکاو¿نٹس ہیں اور وہ عالمی گروہ کا کارندہ ہے، جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا جبکہ وزیراعلی پنجاب نے بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی تھی۔


ای پیپر