Source : Yahoo

ایشیا کپ میں بھارتی کپتان کا شکوہ ۔۔۔سرفراز بھی چپ نہ رہے
14 ستمبر 2018 (19:18) 2018-09-14

دبئی :دبئی میں ایشیاءکپ کرکٹ ٹونامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں کے کپتانوں نے نیوز کانفرنس بھی کی۔دفاعی چیمپئن بھارت کے کپتان روہت شرما کے ہمراہ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ،سری لنکا کے اینجلو میتھیوز ،بنگلادیش کے مشرفی مرتضی ،افغانستان کے اصغر افغان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔

روہت شرما نے کہا کہ ایشیا ءکپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں لیکن ہمیں پاکستان کےخلاف میچ کا انتظار ہے اور اس کےلئے پرجوش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیاءکپ بڑا ایونٹ ہے ،اچھا پرفارم کریں گے ، اچھا ہوتا طویل دورہ انگلینڈ کے بعد گھر جاتے اور تھوڑے آرام کے بعد یہاں آتے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم اور تیاری بہت اچھی ہے ،ورلڈ کپ کے لئے سفر جاری ہے فی الحال فوکس ایشیاءکپ پر ہے ،وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔


ای پیپر