Source : Yahoo

غریب اور امیر کا فرق ختم ,وزیر اعلیٰ پختونخوا کا ایسا اقدام جان,کر آپ حیران ہو نگے
14 ستمبر 2018 (19:06) 2018-09-14

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کے دوران 8 لاکھ بچوں کو اسکولز میں داخل کرانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے صوبے میں بچوں کے اسکولوں میں داخلے کے لیے مہم شروع کردی۔ان کا کہنا ہے کہ میرے اپنے بچے بھی جلد سرکاری اسکولوں میں داخل ہوں گے۔اس حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ 5 سال کی محنت ہے کہ عوام نے دوبارہ منتخب کیا، اب ذمے داری زیادہ ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کریں گے۔کوشش ہے اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ بچے داخل ہوں،،وزیراعظم عمران خان کے وژن کو جاری رکھیں گے۔


ای پیپر