Source : Yahoo

ایشیا کپ ،پاک بھارت ٹاکرا کس دن اور کس وقت شروع ہو گا ؟
14 ستمبر 2018 (18:55) 2018-09-14

ایشیا کپ کا میلہ سجنے کو تیار ہے پاکستان اب تک اس ٹورنامنٹ کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہیں کر سکا لیکن بھارت اور سری لنکا اس کپ میں متعدد بار ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں.

تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ 2018ء کے افتتاحی میچ میں کل بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپئن سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے جبکہ پاکستان کا پہلا میچ 16 ستمبر بروز اتوار ہانگ کانگ کیساتھ ہو گا، ٹورنامنٹ کے تمام میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔

ایشیا میں کرکٹ کا نیا چیمپئن کون ہوگا اس کا فیصلہ کرنے کیلئے یو اے ای میں محاذ سج گیا، چھ ٹیمیں، دو میدان، تیرہ میچ، ایک ٹرافی، جیت کی جنگ کل سے شروع ہو رہی ہے، افتتاحی روز بنگلہ دیش کو دفاعی چیمپئن سری لنکا کا چیلنج درپیش ہے،پاکستان 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، دبئی میں شاہینوں کی تیاریاں مکمل ہیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور با ولنگ میں خوب جان ماری۔

19 ستمبر کو پاک بھارت مقابلے کا سبھی کو انتظار ہے، ایشیا کرکٹ کپ کا آغاز 1984 سے ہوا اور اب تک اس کے 13 ٹورنامنٹس کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 6 بار بھارت اور 5 بار سری لنکا کامیاب ہوا۔پاکستان کبھی بھی ایشیا کپ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا اور صرف دو مرتبہ ہی یہ ایونٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔


ای پیپر