Source : Yahoo

دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری
14 ستمبر 2018 (18:43) 2018-09-14

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

ملک بھر میں ہر سال یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔اس بار بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے 9 محرم بروز جمعرات 20 ستمبر اور 10 محرم بروز جمعہ 21 ستمبر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر