فوٹوبشکریہ فیس بک

شیخ صاحب آپ نے تو میرا بھی فائدہ کر دیا: عمران خان
14 ستمبر 2018 (16:16) 2018-09-14

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے کم وقت میں آتے ہی تہلکہ مچا دیا جیسا کہ وہ دھرنے کے دوران اپنی تقریروں میں مچاتے تھے۔

راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو مبارکباد دی اور کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کرایہ آدھا کر دیا گیا ہے، میرا بھی فائدہ کر دیا آپ نے شیخ صاحب ، اس پر تقریب میں قہقہے لگ گئے۔

عمران خان نے کہا کہ ٹرین پر عام آدمی سفر کرتا ہے، انگریز جو ٹریک چھوڑ گیا، وہی پرانا سسٹم آج بھی موجود ہے، کئی جگہوں پر ہم نے پٹڑیاں ختم کر دیں، حکومت عام آدمی کی بہتری کے لئے اقدامات کرے گی۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر