فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ: بھارتی کھلاڑی شعیب ملک سے خوفزدہ
14 ستمبر 2018 (14:51) 2018-09-14

ممبئی: بھارت کے سابق کھلاڑی لکشمن نے ایشیا کپ میں پاکستان کے شعیب ملک کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کھلاڑی لکشمن نے کہا ہے کہ شعیب اس سے قبل بھی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرچکے، انھیں اس کا تجربہ ہے جبکہ وہ اسپن بولنگ کو بھی عمدگی سے کھیل لیتے ہیں، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان میں اسٹرائیک بدلنے، گیند کو باﺅنڈری کے باہر اچھالنے اور آسان سنگلز لینے کی صلاحیت موجود ہے۔

لکشمن نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے 2 اسپنرز چاہل اور کلدیپ پر انحصار کیا جاتا ہے، پاکستان کا انحصار اوپنر فخر زمان اور نمبر تین بیٹسمین بابر اعظم پر ہوگا۔

 

 


ای پیپر