فوٹوبشکریہ فیس بک

ارکان اسمبلی کی شکایت کرنے پر افسر شاہی کو لینے کے دینے پڑ گئے
14 ستمبر 2018 (14:09) 2018-09-14

اسلام آباد: ارکان اسمبلی کی شکایت کرنے پر افسر شاہی کو لینے کے دینے پڑ گئے، ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد اور ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ وڑائچ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

ترجمان پنجاب حکومت کہتے ہیں شوکاز نوٹس چین آف کمانڈ کی خلاف ورزی پر جاری کئے گئے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈی جی خان کی سفارشات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ پر اب دونوں افسروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر چکوال کا جرم صرف اتنا تھا کہ انہوں نے رکن اسمبلی ذوالفقار خان کے رویئے کے خلاف الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ ڈالا، خط میں رکن اسمبلی پر تقرر و تبادلوں کے لئے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ وڑائچ نے بھی صوبائی وزیر سردار حسنین دریشک پر کار سرکار میں مداخلت اور سیاسی دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔

 


ای پیپر