فوٹوبشکریہ فیس بک

اسلام آباد میں محبت کے نام پر لوٹ مار، شہری ڈیڑھ لاکھ روپے گنوا بیٹھا
14 ستمبر 2018 (11:59) 2018-09-14

اسلام آباد میں محبت کا جھانسا دے کر شہریوں کو لوٹنے والا نیا گروہ سامنے آگیا، ڈیڑھ لاکھ روپے گنوانے والا شہری تھانہ کھنہ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق خوبصورت لڑکیاں دوستی کرکے امیر لوگوں کو ملنے کیلئے بلاتی ہیں اور مطلوبہ جگہ پر بیٹھے لڑکی لڑکے کو پولیس کی وردی پہنے افراد گرفتار کرلیتے ہیں۔ لڑکی کو بھگا دیا جاتا ہے اور لڑکے کو ہتھکڑی لگا کر گاڑی میں بٹھا لیا جاتا ہے۔

ملزمان نے شہری فواد سے موبائل فون، پیسے چھینے اور ہتھکڑی لگا کر اے ٹی ایم مشین پر لے گئے۔ اے ٹی ایم مشین سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوائے اور پھر ویران جگہ پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کھنہ نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر