فوٹوبشکریہ فیس بک

کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کرینگے
14 ستمبر 2018 (10:06) 2018-09-14

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، نماز جنازہ میں سیاستدانوں و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان شرکت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کرینگے۔

تحریک انصاف نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی قیادت میں وفد کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر محمودالرشید، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر وزراء شریک ہوں گے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد جنازے میں شریک ہوگا۔ خورشید شاہ، پرویز اشرف سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی شرکت کرینگے۔ اے این پی سے اسفندیار ولی اور افتخار حسین جبکہ ایم کیو ایم کا وفد بھی جنازے میں شریک ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر