file photo

پی سی بی کا بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
14 اکتوبر 2020 (15:11) 2020-10-14

لاہور : چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بھی اب تک کی بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل بھی 2020کے ورلڈ کپ کیلئے انہیں برقرار رکھا گیا تھا۔

ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل دوسرے سال زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین اور پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان   بابر اعظم آئندہ برس بھی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے انہیں اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021میں بھی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتانی میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے، اس سے قبل بھی بابراعظم کو2020ورلڈ کپ تک کپتان بنایا گیا تھا۔

خیال رہےکہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم  رواں سال سب سے زیادہ ٹی 20رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں پیر کو بابر اعظم نے ناقابل شکست 64 رنز اسکور کیے جس کے ساتھ ہی وہ رواں سال سب سے زیادہ ٹی 20رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

رواں سال بابر اعظم کے مجموعی رنز کی تعداد 942 ہوگئی جب کہ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے سال میں اب تک 895 رنز بنائے ہیں۔آسٹریلیا کے مارکس سٹوئنس 809 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔اس سال پاکستان کی جانب سے نمایاں رنز بنانے والوں میں دوسرا نمبر شعیب ملک کا ہے جنہوں نے 2020 میں اب تک 703 رنز بنائے ہیں جب کہ محمد حفیظ نے 684 رنز سکور کیے۔ 

بابر اعظم نے اس سال اب تک 8 نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کیں۔ یوں وہ نو ففٹی پلس اسکورز کے ساتھ اس فہرست میں بھی پہلی پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کپتان اس سال ٹی 20میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔انہوں نے رواں سال اب تک 108 چوکے لگائے  جب کہ کوئی دوسرا کھلاڑی 100 چوکے بھی نہ لگاسکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی بابر اعظم ٹی 20میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے اور انہوں نے 39 اننگز میں 1607 رنز بنائے تھے۔حیرت انگیز طور پر اس سال سب سے زیادہ ٹی 20وکٹیں بھی پاکستانی کے پاس ہیں اور شاہین شاہ آفریدی 39 وکٹیں لے کر اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔


ای پیپر