لاہورکے مختلف علاقوں میں رات گئے مکروہ دھندے کے حوالے سے ہوشربا انکشاف
14 اکتوبر 2020 (13:16) 2020-10-14

لاہور کے مختلف مقامات پر فحاشی کے اڈوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے اہم ترین علاقوں میں فحاشی اور بے غیرتی کا یہ سلسلہ سر عام جاری ہے ، شام کے وقت یا رات گئے آپ کا ٹھوکر نیاز بیگ کے فلائی اوور کے نیچے درجنوں کے حساب سے خواجہ سرا اور خواتین ایک اندھیرے پارک کے گرد منڈلا رہی ہوتی ہیں۔

سڑک چھاپ لفنگوں اور مسافروں کے علاوہ عام و مقامی شہریوں کا وہاں بے پناہ رش ہوتا ہے ۔ مگر پارک کنارے اس سڑک پر سر عام سودے بازی یا ڈیلنگ جاری ہوتی ہے ، جیسے ہی کوئی شکار پھنستا ہے ، خواجہ سرا اور یہ بازاری خواتین اسے ساتھ لے کر نہ جانے کہاں گم ہو جاتے ہیں۔

یہ شرمناک دھندہ شام لگ بھگ 6 بجے سے رات 11 یا 12 بجے تک سر عام جاری رہتا ہے۔ جبکہ دوسرا اہم ترین مقام برکت مارکیٹ کا علاقہ ہے ۔ جہاں چوک کے پاس اور اس کے ارد گرد رات کے اندھیرے میں نوسر باز خواتین اور خواجہ سراء آجاتے ہیں ۔ حیران کن طور پر یہ وہ علاقہ ہے جہاں پولیس کا گشت رہتا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود یہ پیشہ ور خواتین اور خواجہ سرائوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پیشہ ور خواتین کا ٹارگٹ سادہ لوح افراد ہوتے ہیں ، جو ان کی جھانسے میں آجاتے ہیں ۔ علاقے کی پولیس بھی ان کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ اس کے ساتھ مینار پاکستان ، لاری اڈا سمیت کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر یہ کام بڑی دیدہ دلیری سے ہو رہا ہے ۔

پولیس کی بہترین کارکردگی کے باوجود یہ گھناؤںا کاروبار روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کا جینا دو بھر ہوچکا ہے۔


ای پیپر