file photo

مودی سرکار کو بڑا جھٹکا، کروز میزائل نربھے کا تجربہ پھر ناکام
14 اکتوبر 2020 (09:55) 2020-10-14

نیو دہلی : مودی سرکار کو 1000 کلو میٹر طویل ہدف کے کروز میزائل کے فلائٹ ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کروز میزائل ' نربھے' لانچ کے فوری بعد ہی تباہ ہوگیا 1000 کلومیٹر طویل ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل نے چند میٹر بعد ہی اپنے ناکارہ ہونے کا عملی ثبوت دے دیا اور فضا میں بلند ہوتے ساتھ ہی چند لمحوں میں ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، کروز میزائل کسی تکنیکی خرابی کے باعث اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا۔ یہ پہلا مرتبہ نہیں جب بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں ناکامی دنیا کے سامنے آئی ہو۔

جوہری ہتھیار لے جانے والے بھارت کے “ نربھےکروز میزائل کا چوتھی مرتبہ تجربہ ناکام ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ہدف کو زمین سے فضا میں ایک ہزار کلو میٹر کی دوری پر نشانہ بنانے والے نربھے میزائل کا ایک مرتبہ پھر تجربہ ناکام ہوگیا جب کہ اس سے قبل “ نربھےمیزائل کے تین تجربات ناکام ہوچکے ہیں۔ سوپر سونک نربھے میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2013 میں کیا گیا لیکن وہ کامیابی کے بنیادی خطوط پر پوری طرح نہ اترسکا جس کے بعد 2014 میں اس کے تجربات کئے گئے جس میں کسی حد تک کامیابی حاصل ہوئی لیکن مجموعی طور پر میزائل تجربہ ناکام رہا اور اب ایک مرتبہ پھر میزائل کا تجربہ مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا۔

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے نربھے کروز میزال کو فضا میں بھیجا گیا جو اڑان کے 2 منٹ بعد ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ کروز میزائل نچلی پرواز کر رہا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے لینڈ اٹیک کروز میزائل “بابر” کے مقابلے میں نربھے میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا تاہم بھارتی سائنسدانوں کو اس میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے جب کہ بھارت نے روس کے تعاون سے سپرسونک براہموس کروس میزائل بنا رکھا ہے جو صرف 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔


ای پیپر