Image Source: File Photo

 جے یو آئی کا آزادی مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ
14 اکتوبر 2019 (16:46) 2019-10-14

کراچی: جمیعت علمائے اسلام نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جمیعت علمائے اسلام نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا سہراب گوٹھ سے براستہ سپرہائی وے آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کو بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کے جلوس سپرہائی وے پرآزادی مارچ میں شامل ہوں گے، میرپورخاص ڈویژن کی ریلیاں نوابشاہ سےآزادی مارچ میں شامل ہوں گی، مارچ کے شرکا 27 اکتوبر کو سکھر میں قیام کریں گے۔


ای پیپر