عثمان بزدار کی آزادی مارچ کے سلسلے میں چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات
14 اکتوبر 2019 (16:38) 2019-10-14

لاہور: مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کی اتحادی جماعتوں نے سر جو ڑ لیے ،عمران خان کے وسیم اکرم عثمان بزدار کوچنگ کیلئے چودھری شجاعت حسین ک گھر پہنچ گئے ۔

مولانا فضل الرحمن کی اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں تیزی کے بعد حکومت نے اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنا شروع کر دی ،مرکز اور پنجاب کی سطح پر اتحادیوں سے تجاویز لی جا رہی ہیں کس طرح آزادی مارچ سے نمٹا جائے گا ؟فی الحال نا تو مولانا نے اپنے کارڈ شو کیے ہیں اور نہ ابھی حکومت کی طر ف سے کوئی ٹھوس فیصلے سامنے آئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چوہدری شجاعت حسین کی تیماداری کیساتھ ساتھ سیاسی معاملات پر بھی مشاورت کی ،سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی تجاویز کو حتمی لائحہ عمل میں شامل کیا جائیگا ۔


ای پیپر