ملک دھمکیوں سے نہیں چلایا جاسکتا: سعد رفیق
14 اکتوبر 2019 (15:48) 2019-10-14

لا ہو ر:سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی حکومت ختم کرنے کی بہت جلدی ہے، 22کڑور کا ملک دھمکیوں سے نہیں چلایا جاسکتا ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈ یا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن عوام کی آواز بن رہے ہیں، عمران خان کو اپنی حکومت ختم کرنے کی بہت جلدی ہے 22کڑور کا ملک دھمکیوں سے نہیں چلایا جاسکتا ۔

مزید برآںاحتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ہاوسنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ خواجہ برادران کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کے خلاف جو ریفرنس نیب نے پیش کیا اس کی بنیاد غلط ہے، نیب حکام نے ریفرنس حقائق کے برعکس دائر کیا، ایس ای سی پی اور کمپنی ایکٹ کا جائزہ لینے کے بعد ریفرنس فائل نہیں کیا گیا۔


ای پیپر